بنگلہ دیشی عالم دین

لاک ڈائون دھرا رہ گیا، بنگلہ دیشی عالم دین کے جنازے میں عوام کا سمندر امڈ آیا

ڈھاکا(عکس آن لائن)بنگلہ دیش میں ایک مذہبی عالم کی وفات پراس کے جنازے میں شرکت کے لیے کئی دیہاتوں سے ہزاروں لوگ کرونا وبا کی روک تھام کے لیے وضع کردہ پروٹوکول کو توڑ کر جمع ہوگئے جس کے بعد حکومت کوکئی دیہاتوں کو قرنطینہ کرنا پڑا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک مقامی عالم دین کی وفات پر دارالحکومت ڈھاکا سے 60 کلو میٹر کی مسافت پر واقع براھما نباریا گائوں میں عوام کا ایک جم غفیر جمع ہوگیا۔ جنازے میں شرکت کرنے والوں نے کرونا کی وبا کی وجہ سے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔ایک بنگالی پولیس افسرنے بتایا کہ مذہبی رہ نما مولانا جبیر احمد انصاری کے جنازے میں شرکت کے سات دیہار کے تمام لوگوں کو 14 دن کے لیے ان کے گھروں میں بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون جاری ہے مگر عالم دین کی وفات کے بعد ان کے جنازے کی اجازت دی گئی تھی۔ البتہ پولیس کو یہ توقع نہیں تھی کہ جنازے میں لوگ بغیر حفاظتی انتظامات کے اتنی کثیر تعداد میں شرکت کرسکتے ہیں۔

لوگوں کو جنازے میں شرکت سے روکنے میں ناکامی پردوسینئرپولیس افسران کو برطرف کردیا تھا۔بنگلہ دیش میں اب تک کرونا کے 2456 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 91 بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں