سکالرشپ

لاک ڈاؤن کے دوران پچاس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو سکالرشپ ان کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور عوام کے ساتھ طلبہ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ طلبہ کے سکالرشپ میں کسی قسم کا تطعل نہ ہو اور مالی حالات کی وجہ سے ان کو کوئی مشکل پیش نا آئے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر ان کے سکالرشپ کی رقم ان کے گھروں میں پنجاب بینک کے ذریعے بھجوا نے کا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔

تا کہ لاک ڈاؤن میں ان کی سکالرشپ کی رقم حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہواس مقصد کے لئے قلیل مدت میں مطلوبہ سافٹ ویئر اور آئی ٹی پر مبنی آن لائن طریقہ کار کو پروسیسنگ، توثیق اور سکالرشپ کی فراہمی کے لئے تیار کیا گیا ہے تا کہ سیکنڈری سے پی ایچ ڈی سطح تک کے تمام سکا لرز کو رقم کی فراہمی میں کوئی تطعل نہ آئے ان میں وہ طلبہ بھی شامل میں جو چیف منسٹر سکالرشپ پر پروگرام کے تحت اپنی پی۔ایچ۔ڈی کے لئے بیرون ملک مقیم ہیں۔ پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈطلبہ سے رابط رکھے ہوئے ہے اوران کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اگرچہ حکومتی ہدایات کے مطابق پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈکا دفتر بند ہے لیکن ہماری پر عزم ٹیم اپنے گھروں میں بیٹھ کر ادارے کے بنائے ہوئے آن لائن طریقہ کار کے مطابق اپنے فرائض سر گرمی سے سر انجام دے رہی ہے۔پنجاب ایجو کیشنل انڈومنٹ فنڈکی انتہائی حوصلہ مند اور پرعزم ٹیم اس بات کو یقینی بنائے ہوئے ہے کہ لاک ڈاؤن ہمارے پچاس ہزار سے زائدسکالرز کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے سکالرز کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں تاکہ وہ آنے والے وقت میں وطن کو مشکل حالت سے نکالنے میں قوم ملت کے دست و بازوبنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں