رمیز راجہ

لاک ڈاؤن سے آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے، رمیز راجہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آجکل تو یوں لگتا ہے کہ تمام بادلوں پر سبز رنگ کی لائنیں ہیں۔ ماضی کے اوپننگ بیٹسمیں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاہور میں آلودگی پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس میں بہت کمی آگئی ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاؤن کی باعث لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں کی ایئرکوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں