اسد عمر

لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ کا بجٹ منظور ، نا کوئی شرم نا حیا ہے، اسد عمر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت مقروض ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا ہے کیونکہ حکومت مقروض اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن کابینہ نے نہتے عوام پر تشدد کرنے کے لئے لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا ہے، نا کوئی شرم نا حیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں