مریدکے(عکس آن لائن)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ تاریخ کے سب ریکارڈ توڑ دے گا اور ثابت کردیں گے آج بھی پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی اور سیاسی جماعت ہے ۔این اے 119مریدکے سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری صابر حسین بھلہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ جب رحیم یارخان کے راستے پنجاب میں داخل ہوگا تو لاکھوں کارکن خوش آمدیدکہیں گے اور لانگ مارچ میں شامل ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہا رحیم یار خان سے راولپنڈی تک بیس اہم شہروں میں بڑے اجتماع ہوں گے جن سے پارٹی کی قیادت خطاب کرے گی رحیم یار خان کے بعد لودھراں بہاوالپور ملتان میں بڑا پڑائوہوگا پھر خانیوال ساہیوال چیچہ وطنی اوکاڑہ پتوکی کے بعد لاہور میں پڑائوہوگا لاہور کے بعد مریدکے کامونکی گوجرانوالہ اور پھر وزیر آباد سے ہوتا لانگ مارچ گجرات لالہ موسی پڑائوکرے ا گا اور آخری مرحلہ کھاریاں جہلم گوجر خان سے ہوتا راولپنڈی پہنچے گا ۔انہوں نے کہا ہمارا لانگ مارچ پرامن اور ملک و قوم کیلئے ہے اسے روکنے کی کوشش کی گئی یا کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی کیونکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے