سبزی و فروٹ منڈیوں

قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کےلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری

گجرات(نمائندہ عکس آن لائن) سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کےلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے گجرات، فوکل پرسنز نے سبزی و فروٹ منڈی لالہ موسیٰ اور سرائے عالمگیرمیں نیلامی کے عمل کی نگرانی کی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر منڈی کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کےا اور خرید وفروخت میں مصروف شہریوں اور کاروباری افراد سے قیمتوں اور سہولیات بارے دریافت کیا انہوںنے ہدایت کی کہ مارکیٹ کے افسران بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراءیقینی بنائیں جبکہ پرائس مجسٹریٹس مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں