قیدیوں کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، حماس

مقبوضہ غزہ (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے صہیونی جیلروں اور جلادوں کی جانب دو فلسطینی قیدیوں جمال ابو الھیجا اور حسن سلامہ کو بہیمانہ تشدد کا بشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہے کہ جماعت فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ایشل جیل میں قیدیوں پر جس بہیمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا وہ قیدیوں کے خلاف ننگی جارحیت ہے اور اس طرح کے جارحانہ اقدامات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید ہمارے فلسطینی بہن بھائی اور بزرگ قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی رہائی کے لیے حماس ہرسطح پر کوششیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں