رانا مبشر اقبال

قوم کے سامنے سونامی خان کے کارنامے عیاں ہوتے جا رہے ہیں’ رانا مبشر اقبال

لاہور (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 124سے امیدوار رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو ملک کے چاروں کونوں میں شیر دھاڑے گا ،خوشحالی اور ترقی کا دور پھر سے شروع ہو جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایم پی اے کے امیدوار میاں عمران جاویدکے ہمراہ حلقے میںکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا مبشر اقبال نے کہ عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ قائد نواز شریف کو وہ چوتھی مرتبہ وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے اور اس کے لئے پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ عوام کا جم غفیر آ ج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے اور 8فروری کو صرف اس پر مہر ثبت ہونا باقی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہملکی غدار آہستہ آہستہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اور پوری قوم کے سامنے سونامی خان کے کارنامے عیاں ہوتے جا رہے ہیں۔

شیر کے نشان پر امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے،عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں