وزیراعلی پنجاب

قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے،7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے،پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ وزیراعلی پرویزالہی نے یوم فضائیہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 7ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے جرت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں، پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، 7ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

پرویزالہی نے کہا کہ پاک فضائیہ 1965 والے جذبے سے سرشار اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے، ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ایئر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں