فیصل جاوید

قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے‘ فیصل جاوید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔

فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے، اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران کی ہی ہے۔وزیراعظم کے خطاب اور جلسے کے لئے اسپورٹس گراﺅنڈ میں تیاریاں جاری ہیں، عمران خان اتوار کو پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ 27 مارچ کا جلسہ ضمیر فروشی اور کرپشن کی سیاست کو ختم کردے گا، اتحادی آج بھی حصہ ہیں اور کل بھی ہوں گے، آئندہ دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں