خوشدل شاہ

قومی کھلاڑی خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

ڈربی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین خوشدل شاہ انجری کے باعث تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں پریکٹس سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث خوشدل شاہ کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا جس کے باعث اب وہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

کرکٹر 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم فزیو تھراپسٹ پر امید ہیں کہ خوشدل آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری جاری ہے۔

ٹیم کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ تیسرے دن پی سی بی گرین ایک سو باسٹھ رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائے گی۔ اسد شفیق پچاس اور فہیم اشرف پانچ رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، سہیل خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں