کپتان بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے شاٹ کا درسی کتاب میں تذکرہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کوور ڈرائیو کو طبیعات (فزکس)کی کتاب میں شامل کرلیا گیا ۔فیڈرل بورڈ کی فزکس کی کتاب میں بابر اعظم کے کوور ڈرائیو سے متعلق سوال پوچھا گیا۔سوال میں درج ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی کائینیٹک انرجی سے 120 گرام وزن والی گیند کو کور ڈرائیو پر ماریں گے تو گیند کس رفتار سے بانڈری لائن تک پہنچے گی،بابر اعظم سے متعلق اس سوال کو طالبعلوں نے مثبت انداز میں لیا ہے۔

ان کے کوور ڈرائیو کی دنیا بھر میں دھوم ہے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق دور حاضر میں بابر اعظم سے زیادہ بہترین کوور ڈرائیو کسی بھی بلے باز کی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں