مصباح الحق

قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں جانے سے قبل کپتان سمیت ٹیم مینجمنٹ کو اہم مشورہ دیاتھا ، مصباح الحق

لاہور (عکس آن لا ئن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں جانے سے قبل کپتان سمیت ٹیم مینجمنٹ کو اہم مشورہ دیا تھا، اس مشورے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے ابتدائی میچز سے لے کر پاکستانی اسپن اور فاسٹ بائولرز شدید مشکلات کا شکار رہے، پورے ورلڈکپ میں پاکستانی بالرز کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے قومی ٹیم کو اہم میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔4 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ میں حارث رئوف نے دس اوورز میں 85 رنز دئیے تھے اور اسی میچ میں شاہین نے 9 اوورز میں 90 رنز دئیے تھے جس کے بعد شاہین آفریدی ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بالر بن گئے تھے۔

یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک 8 میچ کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کے ساتھ اس کے 8 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ 0.036 ہے۔دوسری جانب میزبان بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہیں۔قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر سابق لیجنڈز اور کرکٹر بابراعظم اور ٹیم مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے آئے ہیں، اسی دوران اے اسپورٹس کے پروگرام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق نے اپنا ماہرانہ تجزیہ دیا۔

مصباح الحق نے بتایا کہ اسپن بالنگ سب سے بڑا مسئلہ تھا، ورلڈ کپ سے قبل ہم نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا تھا کہ اسپن بالنگ آٹ آف فارم ہے، اس کا کوئی حل نکالیں، آپ ورلڈکپ کھیلنے جارہے تھے اس وقت ساری چیزیں آپ کے ہاتھ میں تھیں، تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، اضافہ اسپنر رکھ سکتے تھے۔سابق کپتان نے کہا کہ انہوں نے فاسٹ بالرز کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا، اگر فاسٹ بالر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے تو ان کی جگہ کون آئے گا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں