سرفراز احمد

قومی ٹیم کراچی ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہے: سرفراز احمد

کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، قومی ٹیم کراچی ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے ہیں،

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم کو بہت مس کررہا ہوں، پاکستان ٹیم کی پوزیشن اچھی ہے امید ہے جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سابق کپتانوں کو ا?نر کرنا پی سی بی کا خوش آئند اقدام ہے، میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ٹیم جیت کی پوزیشن میں ہے، قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سے اچھا کھیلا اور تمام کھلاڑیوں نے پرفارم کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے، قومی ٹیم نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی، کھلاڑیوں نے رنز کے انبار لگا دیے۔ پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 540 رنز عبور کرلیے، شاہینوں کو مہمان ٹیم پر 400 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں