ٹیسٹ ٹیم

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

کرائسٹ چرچ(عکس آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں کی گئیں ،قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور پریکٹس کی،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں