قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی، ڈپٹی اسپیکر نے گنتی سے قبل ہی اجلاس ملتوی کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی دھواں دھار تقاریر کے دوران کورم کی نشاندہی کردی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا جس کی سربراہی بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے کی۔قومی اسمبلی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، اخترمینگل، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے تقاریر کیں۔

بلاول بھٹو اور خالد مقبول صدیقی کی تقاریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید شور شرابہ کیا اور اس دوران ڈپٹی اسپیکر بار بار اراکین کو خاموش رہنے کی تاکید کرتے رہے۔

تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہی تھا کہ اس دوران کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر ڈپٹی اسپیکرنے گنتی سے قبل ہی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں