دوحا (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے قطر کے قومی دن کے موقعے پر امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے اپنے ایک برقی پیغام میں امیر قطر کو قطر کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قطری حکومت کے قضیہ فلسطین کے حوالے سے اصولی اور شاندار تاریخی موقف اختیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تہنیتی پیغام میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پوری فلسطینی قوم کی طرف سے امیر قطر اور پوری قطری قوم کو قومی دن کے موقعے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ قطر نے ہمیشہ مشکل وقت میں فلسطینی قوم کا ساتھ دیا ہے۔ ہم قطری حکومت اور عوام کے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کے اصولی موقف پر ثابت قدمی کے ساتھ قائم رہنے پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اور قطری حکومت کے درمیان وسیع البنیاد تعلقات قائم ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ امیر قطر اس طرح کے خوشی کے مواقع بار بار دیکھیں اور قطری قوم ترقی اور استحکام کی بلندیوں اور رفعتوں کا سفر جاری رکھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کی سنکیانگ سے متعلق بلوں کی اینٹیٹی لسٹ میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو شامل کرنے کی مذمت
- چین اور سنگا پور کو ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کر نا چاہئے، چینی صدر
- چین ساموا کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے، چینی صدر
- چین نے عالمی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی نا ئب صدر
- چین پلسرز کی دریافت کی تعداد میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا