مرزا جاوید

قدم بہ قدم غزہ کے مجائدین کے ساتھ کھڑے ہیں،مرزا جاوید

چوہنگ( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی امید وار پی پی حلقہ164 مرزا جاوید نے کہا کہ پورے پاکستان سمیت ن لیگ فلسطینیوں کیساتھ کھڑی ہے ہم فلسطینی مجاہدین کی آزادی اور مسجد اقصی کی واگذاری کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہمار قائد میاں نوز شریف نے لاکھوں پاکستانیوں میں اسرائیل کو واضع پیغام دیا تھا قدم بہ قدم غزہ کے مجائدین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ، ہم صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں،اسرائیلی جارحیت محض فلسطین پر نہیں،

امت مسلماں پر حملہ ہے قبلہ اول پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے، اسرائیلی غیر قانونی قابض اور بندوق کی نوک پر فلسطینیوں کو بے دخل کرنے والا بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت کا مرتکب ہوا ہے، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا،وہ ان خیالات کا اظہار جاتی امراء دفتر مسلم لیگ ن میں شیروں اور میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں پر ہمیشہ بد ترین اسرائیلی مظالم جارحیت سفاکی و درندگی تعصب و تنگ نظری،بہیمانہ سلوک کو پیش نظر رکھنا چا ہئے، اسلام اور مسلم حکمرانوں نے تاریخ کے ہر ادوار میں عدل مساوات رواداری انسان دوستی اعلی اخلاق اقدار اور مذہبی رواداری پر مبنی اسلامی روایات اور تعلیمات کو ہمیشہ پیش نظر رکھا تاریخ اس پر گواہ ہے

لیکن قوم یہود میں نسلی امتیازی مذہبی تعصب اور انتہا پسندی کا تصور ابتدا سے ہے اس وجہ سے ہٹلر نے80فیصد یہودیوں کو جہنم واصل کیا آج باقی بچ جانے والے20فیصد ملک کو جنگ عظیم کی طرف لے جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں