بہروز سبزواری

قاضی واجد نے بشری انصاری ، جاوید شیخ کی شادی کیلئے کوشش کی تھی ‘ بہروز سبزواری کا انکشاف

لاہور(عکس آن لائن )سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشری انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔یہ بات انکشاف انہوں نے بشریٰ انصاری کی موجودگی میں ایک ٹی وی شو میں کیا جس میں انہوں نے بشری انصاری سے پہلی ملاقات سے لے کر اب تک کی دوستی کا احوال بتایا ۔بہروز سبزواری نے بتایا کہ ایک مرتبہ قاضی واجد نے ان دونوں کا دکھ بنٹانے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشری سے کہا کہ یار بشری بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو۔

بشری انصاری نے بتایا کہ اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو، ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے، میں سنجیدہ بات کررہا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں