فیڈرل بورڈ آف ریونیو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس اصلاحات کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس اصلاحات کا روڈ میپ تیار۔ عالمی بینک ایف بی آر کو40 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،5 سال میں 19 اہداف ہونگے ۔2024 تک ٹیکس آمدن7500 ارب تک پہنچائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس اصلاحات کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے ۔روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عالمی بینک40 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا جبکہ ایف بی آر حکام کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ضم کرنے کے خدشات ختم ہو گئے ہیں اور عالمی بینک کے ساتھ 5سال کیلئے ایف بی آر کے 19 اہداف طے ہوئے ہیں ۔2024 تک ٹیکس آمدن 7500 ارب تک پہنچائی جائے گی اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 34 لاکھ تک پہنچائی جائے گی جبکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا سالانہ دورانیہ بھی کم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں