انگلش فٹبالر

فیفا نے پاکستانی نژاد انگلش فٹبالرکو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دیدی

زیورخ (عکس آن لائن)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے انگلینڈکی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نڑاد فٹبالر عیسٰی سلیمان کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے، فیفا کی اجازت کے بعد عیسیٰ سلیمان فوری طور پر پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوگئے ہیں۔

25 سالہ عیسٰی سلیمان ان دنوں پرتگال میں لیگ فٹبال کھیل رہے ہیں، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ان کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش کی تھی جو ڈیفینڈنگ مڈفیلڈر نے قبول کرلی۔

عیسٰی سلیمان کی پیشکش قبول کرنے کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر فیفا سے رابطہ کیا تاکہ ان کی ایسوسی ایشن کو تبدیل کیا جاسکے۔ تمام مطلوبہ دستاویزات کو مکمل کرنے کے بعد فیفا سے باضابطہ منظوری لی گئی ہے۔انگلینڈ کی انڈر 20 فٹبال ٹیم کے ساتھ یوروکپ جیتنے والے عیسٰی سلیمان برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے تھے تاہم ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔جب عیسٰی نے پہلی بار انگلینڈ سے کھیلا تب ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ نہیں تھا، ذرائع کا کہنا ہیکہ عیسٰی نے گزشتہ سال ہی پاکستان کا پاسپورٹ حاصل کیا ہے۔

اس بنیاد پر فیفا قوانین کے تحت عیسٰی کو پاکستان کی جانب سے کھیلنیکی اجازت ملی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر پاکستان فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کرتی ہے تو عیسٰی اس اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں