فیفا

فیفا نے مینز پلیئر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

زیورخ (عکس آن لا ئن)فیفا کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کیلئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا،فیفا کی جانب سے بہترین فٹبالر کیلئے ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کو بہترین کھلاڑی کیلئے نامزد کیا گیا ہے،

ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور فرانس کے کلیان امباپے بھی سال کے بہترین کھلاڑی کی نامزدگیوں میں شامل ہیں، پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو لسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس سے قبل معروف امریکی میگزین ٹائم نے ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا، میسی کو ورلڈ کپ اور کلب انٹر میامی میں شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا گیا، میگزین کے کوور پر ان کی تصویر بھی شائع ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں