آصف زرداری

’فیض چلا گیا۔ اب کیا کرے گا‘ ، آصف زرداری کا معروف سیاستدان سے سوال

اسلام آباد (عکس آن لائن) مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں سابق صدر آصف زرداری اورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

آصف زرداری نے صادق سنجرانی سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا؟‘

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ تو ہیں ناں۔‘

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا رہا، یوں یوں یوں۔‘

آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ ’سیاست میں سوچا کر‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی ہماری رہتی ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمود خان اچکزئی، لیاقت بلوچ اور اکرم درانی سمیت کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں