آٹے

فیصل آباد والوں کیلئے اچھی خبر، آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

مکوآنہ (عکس آن لائن)شہریوں کے لیئے اچھی خبر، آٹے کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آنے پرمہنگائی کا طوفان تھمنے لگا۔ شہرقائدمیں مختلف اقسام کیآٹے میں 5روپے سے 10روپیکلوتک کمی واقع ہوگئی۔ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت 150 روپیسے کم ہوکر 140 روپے کلو سے 145روپے کلو تک دستیاب ہونے لگا، اس کے علاوہ فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 10روپے کمی سے 150روپے کلو ہوگئی، جبکہ ریٹیل میں چکی کا آٹا 10 روپے سستاہوکر 160روپے کلوپرآگیا۔

دکاندار آٹا سستا ہونے کی وجہ گندم کی قیمتوں میں کمی اور وافرمقدارمیں دیسی اوردرآمدی گندم موجودگی کوقراردیتے ہیں۔ دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی فی کلوقیمت 100روپے کلوسے کم ہونی چاہیئے۔واضح رہے کہ تاجر اور دکانداروں نے امکان ظاہرکیاہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مذیدکمی آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں