نتائج کا اعلان

فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان10 اکتوبرکوکریں گے

فیصل آباد (عکس آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈزنے ا نٹر میڈیٹ پارٹ ون(گیارہویں جماعت/فرسٹ ایئر) سال 2023 کے سالانہ امتحانی نتائج10 اکتوبر کو صبح10 بجے جاری کرنے کااعلان کیا ہے۔اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ انٹر میڈیٹ پارٹ ون(سال اول/ فرسٹ ایئر/گیارہویں جماعت) سیشن 2022-24کے سالانہ امتحانات جو 5جون سے شروع ہو کر 20جون2023کو اختتام پذیر ہوئے تھے کے نتائج کا اعلان 10اکتوبر 2023کو کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سر گودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور کی جانب سے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کئے جارہے ہیں تاکہ کسی طالبعلم کو شکایت کا موقع نہ مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ نتائج فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سمیت سی ڈی پر بھی جاری کئے جائیں گے جو بینکوں کی مقررہ برانچزمیں 200 روپے فی سی ڈی کے حساب سے 9 اکتوبر تک ایڈوانس بکنگ کروانے پر حاصل کی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں