فیصل آباد

فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے پہلے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان

مکوآنہ (عکس آن لائن)فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں مذکورہ امتحانات 15 اپریل 2024 سے شروع ہوں گے۔

اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، لاہور کے زیر اہتمام بیک وقت 15 اپریل 2024 سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے پہلے سالانہ امتحانات2024 میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 27 دسمبر2023سے20 جنوری2024تک، دگنا فیس کے ساتھ 21جنوری 2024 سے 2 فروری 2024 تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 3 فروری 2024 سے 9 فروری2024 تک وصول کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 فروری2024 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں