فیصل آباد تعلیمی بورڈ

فیصل آباد،پنجاب بورڈ نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا

مکوآنہ ( عکس آن لائن) پنجاب بورڈ نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین بشریٰ بی بی کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023ء کے لیے داخلہ فیس 25 جنوری 2023ئ تک جمع کروائی جا سکتی ہے.

جبکہ امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ 6 فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ 14 فروری تک جمع کروائی جا سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں