فیصل آباد

فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری‘ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ،چور ڈاکو بے لگام، مزید 60وارداتیں

فیصل آباد(نمائندہ عکس آن لائن)شہر اور گردونواح میں چوری‘ ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ،چور ڈاکو بے لگام، مزید 60وارداتیں، سرراہ مسلح افراد نے شہریوں سے بھاری مال وزر لوٹ لیا، چوروں نے درجنوں گاڑیاں، مویشی وقیمتی سامان چرا لیا۔ آن لا ئن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ پر راشد سے ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل، نقدی 6ہزار وموبائل فون چھین لیا، تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ میں علی حسن سے مسلح افراد نے نقدی وکیمرہ چھین لیا،

ٹھیکری والا میں ندیم سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، نشاط آباد سمال سٹی میں طلحہ سے 60ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، ٹھیکری والا میں کامران سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، نشاط آباد گارڈن محلہ میں سہیل کے گھر سے چور نقدی 2لاکھ 5تولے زیورات لے اُڑے، لیاقت ٹاﺅن میں اسد کی دکان سے ایک ایل سی ڈی ونقدی 23ہزار ودیگر قیمتی سامان چرا لیا گیا، کلیم شہید کالونی میں اعجاز کی موٹرسائیکل ایف ڈی آر نمبری 9596 ہنڈا ماڈل 2011 چوری ہو گئی، سٹی سمندری میں اﷲ رکھا، سمندری میں قاسم، 100 ج ب میں رفیق، سٹی تاندلہ میں اورنگزیب، ٹھیکری والا میں احمد، پیپلز کالونی میں فہیم، 100 رب سے شہباز کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، ماموں کانجن میں افضل سے 10ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، جڑانوالہ میں علی رضا کی موٹرسائیکل، موبائل فون چھین لیے گئے، مرید آباد میں چور ارم کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی وزیورات وغیرہ لے اُڑے،

202 گ ب میں چور احمد کے 2بکرے لے گئے، غلام محمد آباد علی پارک میں امین کا رکشہ چوری ہو گیا، اسماعیل روڈ پر آصف سے 5ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، ملت سٹی گارمنٹس پر اعظم سے موبائل فون ونقدی چھین لی گئی، غلام محمد آباد حسین چوک میں جعفر بھی وارداتوں میں لٹ گئے، 626 گ ب میں نواز سے نقدی 3ہزار وزیورات چھین لیے گئے، کھرڑیانوالہ میں اسامہ سے نقدی چھین لی گئی، رضا آباد میں کلیم کی موٹرسائیکل چور لے اُڑے، ٹھیکری والا میں عثمان سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، شریف پورہ میں احمد، فخر آباد میں علی رضا، غلام محمد آباد میں جعفر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں،

رضا آباد میں توصیف کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، لاہور روڈ پر علی سے بھی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، کھرڑیانوالہ میں اسامہ سے نقدی لوٹ لی گئی، رضا آباد میں توصیف، شریف پورہ میں احمد کی گاڑیاں بھی چور لے گئے، جھنگ بازار میں عثمان، کھرڑیانوالہ میں اشفاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، رضاآباد میں شہریار، جھمرہ میں حبیب سے نقدی وموبائل فون چھین لیے گئے، مرضی پورہ میں عظیم قمر، گٹ والا میں غلام رسول، راجباہ روڈ پر ذوالفقار علی بھی وارداتوں میں لٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں