زکر برگ

فیس بک بانی زکر برگ کی جانب سے پالیسیوں پر نظر ثانی کی یقین دہانی

نیویارک (عکس آن لائن)فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے اپنے پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے از سر نو جائزے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زوکربرگ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ریاست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق دھمکیوں اور ایسی پوسٹس سے متعلق پالیسوں کا جائزہ لیں گے، جو ووٹروں کی رائے متاثر کر سکتی ہیں۔ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر ان دنوں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

ایسے میں صدر ٹرمپ نے کئی ایسی ٹوئیٹس اور پوسٹس کی ہیں، جنہیں کئی حلقے متنازعہ قرار دے رہے ہیں اور اسی تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دبا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے حکمت عملی واضح کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں