اقراء عزیز

فیروز خان کے ساتھ کام کرنے میں ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی، اقراء عزیز

کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی،

ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنا کا اختیار ہے، مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی۔ خوا مخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔ اپنے شوہر یاسرحسین سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں