فہیم اشرف

فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار، مہندی کی ویڈیوز سامنے آگئیں

لاہور (عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سال 2023 شادیوں کا سال ثابت ہوا کیونکہ رواں برس کئی پاکستانی کھلاڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ان کرکٹرز میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شان مسعود شامل ہیں۔اب اوپننگ بیٹر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، گزشتہ رات فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔

کرکٹر کی مہندی کی تقریب آبائی علاقے پھول نگر میں ہوئی جس میں آل راؤنڈر کے رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی۔فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر کو ولیمہ ایک روز بعد ہوگا۔دوسری جانب امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائے گا، ان کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی۔امام کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جب کہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون انمول سے ہوگی جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں