شیخ رشید

فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے‘ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی‘ شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی جب کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہو چکا ہے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں