فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ایک بار پھر پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے۔

فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، ہم پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے احتیاط کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، کیوں کہ پارلیمنٹ کے براہ راست سیشنز کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا موقف تھا کہ ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں