فواد چوہدری

فواد چوہدری نے واقعے کو اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کا شاخسانہ قرار دے دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واقعے کو اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرانے کے معاملے پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے واقعے کو اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ کرک میں ہندو سمادھی کو آگ لگانا اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کاشاخسانہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ دہشتگردی سے تو فوج لڑ سکتی ہے، شدت پسندی سے لڑنا سول سوسائٹی کا کام ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے سکولوں سے لیکر معاشرتی محفلوں تک شدت پسندی کیخلاف کچھ نہیں کیا جارہا، ہم اس دلدل میں مزید دھنستے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں