فواد چوہدری

فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور ( عکس آن لائن) آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں، فواد چودھری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5مقدمات درج ہوئے۔پنجاب میں فواد چودھری کے خلاف 3مقدمات اور اسلام آباد میں 2مقدمات درج ہوئے، فواد چودھری کیخلاف 2مقدمات خارج، 1میں بے گناہ اور 2مقدمات زیر التوا ہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 2مقدمات خارج ہو چکے ہیں،

جہلم میں 13اکتوبر 2022 ء کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چودھری کے خلاف 25ستمبر 2022 ء کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 30اپریل 2022 ء کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022 ء کو فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25جنوری 2023 ء کو تھانہ کوہسار میں درج ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں