قوی خان

فن ایک ایسے گہرے سمندر کی طرح ہے جس کی تہہ تک کوئی پہنچ سکا اور نہ ہی پہنچ پائے گا ‘ قوی خان

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ فنکار کسی سرحد کا قید نہیں ہوتا وہ محبتوں اور پیار کا طلبگار ہوتا ہے دنیا میں جہاں بھی اسے محبت اور پیار ملے وہاں اسے اپنے فن کا مظاہرہ ضرور کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایک بار میں اور عثمان پیرزادہ اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے بھارت گئے تھے جہاں ہمیں بڑی پذیرائی ملی اور اب تو ہمارے ٹی وی کے اداکار جن میں سجل علی ، مائرہ خان ، صباء قمر ، فواد خان ، عدنان صدیقی ، عمران عباس ، عاطف اسلم ، علی ظفر سمیت دیگر نے بالی ووڈ میں جا کر کام کیا.

جس پر مجھے فخر ہے ۔دوسرے ممالک میں بھی ہمارے فنکاروں کے ساتھ بے پناہ محبت کی جاتی ہے ۔ قوی خان نے کہا کہ فن ایک ایسے گہرے سمندر کی طرح ہے جس کی تہہ تک کوئی نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی کوئی پہنچ پائے گا ۔ مجھے ریڈیو ، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی دنیا کا سفر کرتے ہوئے کئی دہائیاں بیت چکی ہیںاور اس دوران میں نے اپنے سینئرز کے ساتھ خود سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انسان اپنا استاد خود ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں