جے یو آئی

فنڈنگ فارون کیس ،کارروائی خفیہ رکھنے کیلئے درخواستیں دینے والے کس منہ سے کیس اوپن کرنے کے دعوے کر رہے ہیں، جے یو آئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کی کاروائی خفیہ رکھنے کے لئے بار بار درخواستیں دینے والے نیازی کس منہ سے کیس اوپن کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ سات سال سے الیکشن کمیشن میں فائل کئے گئے اس اہم کیس کی میڈیا کوریج پر پابندی بھی نیازی سرکار نے لگائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 23 اکاؤنٹس خفیہ رکھنے والے نیازی سرکار کا اوپن فورم پر اس کیس کی سماعت کا دعوی قرض لینے پر خود کشی کے دعوے کی طرح ہے، قرض لینے پر خود کشی اور اس کیس پر اوپن بحث کا انتظار رہے گا۔اسلم غوری نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنے باقی دعوں کی طرح اس دعوے میں بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں