شاہ رخ خان

فلم ڈنگی کی شوٹنگ ، کنگ خان سعودی عرب جائینگے

ممبئی(عکس آں لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ”ڈنکی” اگلے سال 22 دسمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، فلم کی شوٹنگ کیلئے بالی ووڈ اداکار سعودی عرب بھی جائینگے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی آئندہ ماہ نئی فلم ‘ڈنکی’کی شوٹنگ کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دیوالی سے پہلے فلم ‘ڈنکی’ کی ممبئی میں 1 یا 2 دن تک شوٹنگ کی جائیگی جس کے بعد شاہ رخ خان فلم کے ایک اہم شیڈول کیلئے نومبر کے آغاز میں سعودی عرب جائیں گے۔فلم ‘ڈنکی’ کی 10 سے 12 دن کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہوگی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے فلم کی یہ شوٹنگ دبئی میں کرنے کا ارادہ تھا لیکن اب اسے سعودی عرب میں منتقل کردیا ہے۔

فلم ‘ڈنکی’ کی شوٹنگ اس سال اپریل میں ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں شروع ہوئی تھی، جس کے بعد فلمساز راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان فلم کے بین الاقوامی شیڈول پر شوٹنگ کے لیے لندن اور بوڈاپیسٹ گئے تھے۔یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں