ریتک روشن

فلم وار کی شوٹنگ کے دوران محسوس ہوتا تھا میں مر رہا ہوں، ہریتھک روشن

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم وار کی شوٹنگ کے دوران وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں یوں محسوس ہوتا کہ وہ مر جائیں گے اور اگلے دن اٹھ نہیں پائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی کیفیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 2019میں ریلیز ہونے والی فلم وار کی شوٹنگ کے دوران وہ اچھا محسوس نہیں کررہے تھے، انہیں یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ شوٹنگ کے دوران مر جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو شوٹنگ کے لئے زبردستی تیار کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت فلم میں پرفیکشن حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کے لیے میں اس وقت تیار ہی نہیں تھا۔ ابتدا مجھے لگا کہ میں ایسا اپنی عمر کی وجہ سے محسوس کر رہا ہوں کہ جیسے میں مر رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کبھار جب گھر آتے اور سوتے تھے تو یوں لگتا تھا کہ صبح نہیں اٹھ پائیں گے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت اس فلم کے لیے تیار نہیں تھے ، وہ فلم ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔ہریتھک کے مطابق فلم کیلئے انہیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا تھا لیکن کوئی چیز انہیں اندر سے کھائی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں