اچھی خان

فلم ’’عشق میراانمول‘‘شوبزانڈسٹری کے لئے ہواکا تازہ جھونکا ثابت ہوگی،اچھی خان

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں،جس سے شوبزانڈسٹری دوبارہ سے بحالی کی طرف گامزن ہوچکی ہے ،نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘شوبزانڈسٹری کی بحالی میں اہم کرداراداکرے گی،اس کی ریلیزسے شوبزانڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں گی۔

ایک انٹرویو میں اچھی خان نے کہا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی ان دنوں آخری مراحل میں ہے،امیدہے کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘شوبزانڈسٹری کے لئے ہواکا تازہ جھونکا ثابت ہوگی اور روٹھے ہوئے فلم بینوں کو ایک بارپھرسے سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبورکردے گی۔سینئراداکاراچھی خان نے مزیدکہا کہ ’’ عشق میراانمول ‘‘ میں مجھے جو کردارملا اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میری اداکاری میں یکسانیت نہ ہو اور اس لئے کردار کو نبھانے سے پہلے سوچ بچار کرتا ہوں۔اچھی خان نے کہا کہ فلم ’’ عشق میراانمول ‘‘ کی کاسٹ میں سینئر اور منجھے ہوئے اداکار شامل ہیں اور اس کے باوجود سب ایک دوسرے کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ نوجوان پروڈویوسرنعیم خان کی کاوش لوگوں کو سینما گھروں تک آنے پر مجبور کر دے گی اور فلم دیکھنے والے اپنی فیملیوں کے ہمراہ دوبارہ فلمیں دیکھنے آئیں گے۔

اداکاراچھی خان نے کہ ہیررانجھا کے بعد پہلی باردیکھا ہے کہ کسی پنجابی فلم میں ٹھوس پنجابی بولی گئی ہو،انہوں نے کہا کہ فلم’’عشق میرانمول‘‘میں ٹھوس پنجابی بولی گئی ہے،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فلم ضرورکامیاب ہوگی،فلم میں پنجابی کلچرکواجاگرکیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں