ثناء

فلموں میں آئٹم سانگ کا تڑکا غیر ضروری ہے ‘ ثناء

لاہور(عکس آن لائن)لالی ووڈ سٹار ثنا نے کہا ہے کہ آج ہماری فلموں میں آئٹم سانگ کا تڑکا لگایا جاتا ہے جو میری نظر میں غیر ضروری ہے ،اگر مجھے کسی آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ہرگز نہیں کروں گی ۔ ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ آئٹم سانگ کا آئیڈیا ہم نے ہمسایہ ملک سے لیا ہے اور میری ذاتی رائے ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہرفلم میں لازمی آئٹم سانگ ہو نا چاہیے ۔

ماضی میں اس کے بغیر بھی ہماری فلمیں سپر ہٹ ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے آئٹم سانگ کی پیشکش کی گئی تو قطعاً حامی نہیں بھروں گی کیونکہ میں نے اداکاری میں اپنا مقام اورنام بنارکھا ہے ۔ جو بھی اداکارائیں آئٹم سانگ کرتی ہیں وہ اپنے کیرئیر کے بارے میں بہتر جانتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں