شہزادہ چارلس

فلسطینی عوام کو حق خودارادی اور انصاف کا درجہ ملنا چاہیے، شہزادہ چارلس

بیت اللحم (عکس آن لائن) پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق خود ارادی ، انصاف اور برابری کا درجہ ملنا چاہیے۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق شہزادہ چارلس نے بیت اللحم شہر میں فلسطینی حکام کے علاوہ مسلم اور مسیحی مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کے دوران کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادی اور انصاف کا درجہ ملے۔

ان ملاقاتوں میں چارلس نے مستقل امن اورحصول انصاف کیلیے کی جانے والی دعاوں میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعے اور اس کے نتیجے میں ملنے والے زخموں کو مندمل کرنے کی ضرورت ہے اور میری خواہش ہے کہ فلسطینی عوام مساوات،انصاف اور حق خود ارادی سمیت خوشحالی و ترقی حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں