اللہ تمہارے ساتھ ہے

فلسطینیوں مضبوط رہو،اللہ تمہارے ساتھ ہے،عامر خان

لندن (عکس آن لائن)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فلسطین کے لوگ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہو، ان کیلئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کیلئے آسانیاں ہوں گی۔

عامر خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے ،آپ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔عامر خان کے پیغام کو ان کے اکائونٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور فلسطین کے لوگوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں