سعودی عرب

فلسطین،اسرائیل فوری تشددروک دیں،سعودی عرب

تل ابیب (عسکں آن لائن)اسرائیل فلسطین تازہ کشیدگی پر سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین سے تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی غیر معمولی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔بیان کے مطابق فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں، تحمل سے کام لیں۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگزیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں