ٹھوس اقدامات

فصلوں کو گلابی سنڈی اور سفیدمکھی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں

قصور(عکس آن لائن )ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنےبتایاکہ فصلوں کو گلابی سنڈی اور سفیدمکھی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں کیونکہ سفیدمکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جو ساراسال متحرک رہتاہے

جبکہ سفیدمکھی کپاس کے علاوہ میزبان پودوں مکئی‘ جوار‘ تمباکو‘ سورج مکھی‘لوسرن ‘برسیم‘گوبھی‘ مولی‘ شکرقندی‘ بینگن‘بھنڈی توری ‘خربوزہ ‘ مرچ‘پالک‘چپن کدو‘ ٹماٹر‘پیاز‘مٹر‘آلو ‘لیچی‘ترشادہ پھل‘انار‘بیر‘امرود‘شہتوت‘ پپیتا‘لیہلی‘مکو‘مینا‘کرنڈ‘ گرڈیناپرپرورش پاتی ہے لہذا کاشتکار بہاریہ فصلوں پر سفیدمکھی کا تدارک یقینی بنانے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ کپاس کی آئندہ فصل کو سفیدمکھی کے حملہ سے محفوظ رکھاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں