فروغ نسیم

فروغ نسیم کی بشیر میمن کے الزامات کی تردید

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق ڈی جی یف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حوالے سے کبھی بھی بشیر میمن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اپنے بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ بشیر میمن کے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتا ہوں،

قاضی فائز عیسیٰ کیس کے حوالے سے کبھی بھی بشیر میمن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر نہیں آئے۔ انہوںنے کہاکہ اعظم خان صرف ایک مرتبہ میرے دفتر آئے تاکہ قانونی اصلاحات کے متعلق تبادلہ خیال کریں

۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، اعظم خان اور شہزاد اکبر نے مجھ سے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی کہ انہوں نے جسٹس عیسی کیس پر بشیر میمن سے کوئی بات کی ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں