حافظ حمد اللہ

فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی عمران کیساتھ ہیں، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے،فرشتے نہیں جنات ہیں جن کیاثرات آج بھی عمران کیساتھ ہیں، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ عدالتوں اور ججوں پرحملہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی عمران کے ساتھ ہیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کے کنٹرول سے بھی باہر ہیں، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ عدالتوں اور ججوں پرحملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں انہیں کیوں رعایت دی جارہی ہے، حکومت عمران خان کو فوری گرفتارکرے۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ہدف عمران کی سیاست کاجنازہ نکالنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں