عظمیٰ بخاری

فردوس باجی آپ کو تعویز گنڈوں کی بدولت دوبارہ درجہ چہارم کی نوکری ملی ‘ عظمیٰ بخاری

لاہور( عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راجکماری عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اس بات پر ہمیں فخر ہے اور یہ اپنا اپنا مقدر ہے ، سلیکٹڈکے مقدر میں بددعائیں اور گالیاں ہیں،جادو ٹونے کے سہارے لولی لنگڑی حکومت چل رہی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی آپ کوتعویز گنڈوں کی بدولت دوبارہ درجہ چہارم کی نوکری ملی ہے ،تبدیلی چار چیزوں مسافرخانہ،بنی گالہ،لنگرخانہ سے ہوتی پناہ گاہ تک آگئی ہے ،اب بہت جلد یہ جعلی تبدیلی سرکار اور اس کے لٹیروں اگلا ٹھکانہ لنڈا بازار اور دھوبی گاٹ ہوگا،چوں چوں کا مربہ پارٹی اور مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ جلد بکھرنے والا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کا خواب مشرف نے بھی دیکھا ،آج وہ خود مفرور ہے ،مسلم لیگ(ن)کے ساتھ آج بھی وفاقی اور صوبائی وزراء رابطے میں ہیں،حکومتی صفوں میں موجود باضمیر بھی جھوٹے خان کی دوغلی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں ،فردوس باجی مسلم لیگ(ن)کی فکر کی بجائے اپنی جماعت کو بچائیںجس کے ممبران ہم سے اگلی ٹکٹ کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں