فخر

فخر نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد ( عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چپمیئن شامل تھے۔فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اپنے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے فخر زمان نے ٹوئٹ بھی کی۔کرکٹر نے لکھا جس طرح سے چیپمین بھائی نے ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں کوٹا تھا، مجھے لگا تھا اسی کو ملیگا لیکن میں ان تمام ووٹرز اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ کیا۔واضح رہے کہ اس وقت فخر زمان ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں