نسیم شاہ

فاسٹ باؤلنگ اور سوئنگ میرے ہتھیار ہیں آسٹریلیا کیخلاف انہی کا انحصار کروں گا ،نسیم شاہ

فیصل آباد (عکس آن لائن ) :دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں منتخب ہونیوالے باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے فاسٹ باؤلنگ اور سوئنگ میرے ہتھیار ہیں آسٹریلیا کیخلاف انہی انحصار کروں گا ۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ عالمی سطح پر کرکٹ کھیلنا اور پاکستان کی نمائند گی کرنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے سو میری بھی تھی انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کے دوروزہ تربیتی کیمپ کوچ وقار یونس سے بہت کچھ سکھنے کا موقع ملاہے انہوں نے پیس ، رفتار ، سوئنگ کے حوالے سے ٹپس دی ہیں اور ان پر قائم رہنے کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شین وارن کا ایکشن پسند تھا اب وسیم اکرم ، وقار یونس اور شعیب اختر کی وڈیوز دیکھ کربہت کچھ سیکھتا ہوں ۔

انہوں کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی محنت دوگنی کردی ہے ۔انہوں نے کہ آسٹریلیا میں اچھی پرفارمنس دوں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں